سوال : انسان پر عائد ہونے والا سب سے پہلا فرض کون سا ہے؟
جواب : انسان پر عائد ہونے والا اوّلین فریضہ وہی ہے جس کی طرف سب سے پہلے اسے دعوت دی جاتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیمعاذ کو یمن کی طرف بھیجتے وقت ارشادفرمایاتھاکہ
’’تم اہل کتاب کی طرف جارہے ہو تمہیں سب سے پہلے انہیں جس چیز کی دعوت دینا ہوگی و ہ ہے :لاالٰہ الاّ اللہ کا اقرار ‘‘
۔ - صحیح البخاری، کتاب الزکاۃ، باب وجوب الذکاۃ۔حدیث: 1395۔ (7372-7371-4347-2448-1496)۔- صحیح مسلم،حدیث: 19
لہٰذا انسا ن پر عائد ہونے والا اوّلین فریضہً ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کااقرار کرے۔ اس کے ذریعے دوچیز یں اخلاص اور فرمان برداری پیدا ہوں گی جو عبادت کی قبولیّت کے لئے شرط ہیں۔
-فتاویٰ ابن عثیمین : 4؍- 84






