سوال : کیاقیامت کبریٰ کی نشانیاں بالترّتیب رونماہوں گی ؟ نیزکیا جنّ وانس کے علاوہ باقی جان دارقیامت کی نشانیوں کو معلوم کرلیتے ہیں ؟
جواب: قیامت کبریٰ کی کچھ علامتوں کی ترتیب تومعلوم ہے جب کہ کچھ دیگر علامتوں کی ترتیب نامعلوم ہے۔ جو علامتیں بالترّتیب بیان ہوئی ہیں ان میں سے نزول عیسیٰ بن مریم علیہما السلام ، یأجوج ومأجوج کی آمد اور دجّال کی آمد ہے۔پہلے دجّال کو بھیجا جائے گا اس کے بعد عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوکر اسے قتل کریں گے پھر یأجوج ومأجوج کی آمد ہوگی۔
امام سفیان رحمۃ اللہ علیہ نے ’’عقیدہ ‘‘ میں ان علامات کو بالترّتیب ذکر کیا ہے۔ تاہم ان کی اس ترتیب پر دلی اطمینا ن نہیں ہے۔ ترتیب سے ہمیں کچھ غرض نہیں ہے۔ ہمیں تو اس چیز سے غرض ہے کہ قیامت کی کچھ بڑی بڑی علامتیں ہیں جب وہ رونما ہوں گی تو قیامت بالکل نزدیک آچکی ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے قیامت کی نشانیا ں اس لئے بنارکھی ہیں کہ یہ انتہائی اہم حادثہ ہوگا اس کے رونما ہونے کی نزدیکی سے لوگوں کا آگاہ ہوناضروری ہے۔
اس بات کاہمیں کچھ علم نہیں کہ آیا جانوروں کو یہ نشانیاں محسوس ہوں گی یا نہیں۔البتہ جانوروں کو قیامت کے دن میدان حشر میں لایا ضرور جائے گا اور ایک دوسرے سے قصاص بھی لیں گے۔بے سینگ بکری سینگوں والی بکری سے قصاص لے گی۔ -
-فتاویٰ ابن عثیمین - 11/2






