سوال 1:کیا ایمان اور توحید ایک ہی چیز ہیں؟
جواب : توحید کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ عزوجل کو اس کی خصوصیّات اور لوازمات میں یکتا سمجھنا۔ ایمان کامعنی یہ ہے کہ اس طرح تصدیق کرنا کہ اس میں مان لینے اور فرماں بردار ہونے کا پہلو پایاجائے۔ دونوں ہی سے ہر ایک عام بھی ہے اور خاص بھی ،یعنی ہر موحّد مومن ہوتاہے اور ہر مومن عام معنوں میں موحّد ہوتاہے۔
تاہم کبھی کبھی توحید ،ایمان کی نسبت خاص ہوتی ہے اور ایمان توحید کی نسبت خاص ہوتاہے۔






