Istilahat-al-Hadees

http://www.opentruths.com/images/masnoon-azkar/azkar-icon.png

Masnoon Azkaar

http://opentruths.com/images/salaam/salaam-icon.png

Masnoon Salaam

namaz-e-nabwi-icon.png (137×82)

Namaz-e-Nabwi

 Eid Milad u Nabi

Eid Milad u Nabi

Print
PDF

 

سوال : کیا رسول اور نبی میں کوئی فرق ہے ؟

 

جواب :  ہاں دونوں  میں فرق ہے۔ اہل علم نے کہا ہے کہ نبی وہ شخص ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی شریعت تودی ہو لیکن اسے دوسروں تک پہنچانے کاحکم نہ ہوا ہو۔ وہ خود اس پر عمل پیرا ہو دوسروں کو تبلیغ کرنا اس کے لئے ضروری نہ ہو۔

رسول ایسے شخص کو کہتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی شریعت عطا کی ہو اور اسے خود عمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں تک پہنچانے کا بھی حکم ہواہو۔

 

مذکورہ بالا تعریفوں کی روشنی میں رسول نبی ہوتاہے لیکن ہر نبی رسول نہیں ہوتا۔ انبیاء کی تعداد رسولوں سے بہت زیادہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں کچھ رسولوں کا تذکرہ کیا ہے اور کچھ کا تذکرہ نہیں کیا۔ فرمان باری تعالیٰ ہے:

{وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلاً مِّنْ قَبْلِکَ مِنْہُمْ مَنْ قَصَصْنَا عَلَیْکَ وَمِنْہُمْ مَنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَیْکَ وَمَاکَانَ لِرَسُوْلٍ أَنْ یِّأتِیَ بِآیَۃِ إِلَّا بِإِذْنِ اللّٰہ} - -مومن:78-

 

’’ہم نے آپ سے پہلے کئی رسول بھیجے ان میں سے کچھ کے واقعات ہم نے بیان کئے ہیں اور کچھ کے واقعات بیان نہیں کئے ،کوئی بھی اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی معجزہ نہیں لاسکتا‘‘۔

اس آیت کے پیش نظر یہ کہا جاسکتاہے کہ قرآن مجیدمیں جتنے انبیاء کاذکرہے وہ سب رسول ہیں ‘‘۔

 

Related ArticlesMost Read ArticlesRandom Articles